لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم آخری گیند پر 144 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔
ملتان سلطانز نے 145 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی، ریضا ہینڈرکس 58 اور کپتان محمد رضوان نے 43 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز اچھی کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہوئے، اوپنر بلے باز ایلیکس ہیلز2، کولن مونرو 8 رنز بنا کر آٹ ہوگئے، آغا سلمان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جورڈن کاکس 41، اعظم خان 13، کپتان شاداب خان 11، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف ایک رن جبکہ عماد وسیم اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور عباس آفریدی نے 3،3 ، اسامہ میر نے 2 جبکہ ڈیوڈ ویلے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پیر, مارچ 17
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔