اسلام آباد: قادیانیوں کی جانب سے قرآن پاک کے ترجمے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس 5 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذہب ہم آہنگی مشرق وسطی و چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل سپریم کورٹ کے فیصلے کا اسلامی تعلیمات، آئین اور قانون کی روشنی میں جائزہ لے گی۔
علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے قادیانیوں سے متعلق فیصلے کے دو پہلو وکلا کی طرف سے سامنے آرہے ہیں اور وکلا کسی متفقہ نقطہ پر پہنچنے سے پہلے کوئی رائے دینا نہیں چاہتے۔ میںواضح کر دوں کہ فیصلہ قرآن و سنت کے مطابق قبول کیا جائے گا۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور پاکستان بنانے کا مقصد نظام عدل کا قیام، قرآن و سنت کی تعلیمات کا فروغ اور انسانی حقوق کا تحفظ’ قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق ہو۔ .واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین قرآن اور قادیانیت کے فروغ کے مقدمے سے توہین قرآن اور قادیانیت کی ترویج کی دفعات کو حذف کرنے کا حکم دیا تھا۔
بدھ, اپریل 16
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔