کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن سگنل آئندہ چند ہفتوں میں یوزر نیم فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔
بیٹا ورژن میں زیر آزمائش فیچر صارفین کو فون نمبر دیے بغیر دیگر افراد کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں مدد دے سکے گا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین ایپ کی سیٹنگز میں جا کر پروفائل کے آپشن کا انتخاب کر کے اپنے لیے کوئی یوزر نیم بنا سکیں گے۔ منفرد یوزر نیم بنانے کے بعد صارف ایک کیو آر کوڈ اور لنک بھی بنا سکیں جس سے دیگر لوگ ایپ میں صارف کے یوزر نیم پر پہنچ سکیں گے۔ایپ میں موجود نئے چیٹ بار میں یوزر نیم ڈھونڈ کر کسی اور شخص سے باآسانی رابطہ کیا جاسکے گا۔
صارفین کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کبھی بھی اپنا یوزر نیم بدل سکیں لیکن ایسی صورت میں کوئی دوسرا صارف بدلا گیا یوزر نیم اپنے استعمال میں لا سکے گا۔
سگنل کا یوزر نیم فیچر دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکانٹ کے ناموں سے مختلف ہے۔ بلکہ اس کی مدد سے فون نمبر کے بغیر لوگوں سے رابطہ کیا جاسکے گا۔ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش گزشتہ برس شروع کی گئی تھی۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔