ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلاآباد یونائیٹڈ کو بآ سانی 3 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوور میں9 وکٹ پر 138 رنز بنائے، آغا سلمان 33 رنز بناکر نمایاں رہے، فہیم اشرف ، کولن منرو نے 20 ، 20 اور جارڈن کاز نے 19 رنز بنائے۔اس کے علاوہ عماد وسیم 9 ،شاداب خان 2 اور اعظم خان ایک رن بناسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد وسیم نے اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، عقیل حسین نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ لی۔ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 139 کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جیسن رائے 37 اور رائیلی روسو نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے، وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد کو 3 میچز میں 2 میں شکست ہوئی اور اس نے اب تک صرف ایک میچ جیتا۔
جمعہ, جون 20
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک