پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 19 کروڑ پانڈز کے ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27 فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 19 کروڑ پانڈز اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، عرفان بھولا، سہیل عارف اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکلا سلمان صفدر، عثمان گل، چوہدری ظہیر عباس اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزم بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں پیش کیا گیا، ملزمان کی جانب سے احتساب عدالت میں 3 درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔
عدالت نے ڈینٹسٹ سے پی ٹی آئی بانی کے دانتوں کے معائنے اور پی ٹی آئی بانی کی اہلیہ سے الگ ملاقات کی اجازت کی درخواست بھی منظور کرلی۔
عدالت نے وکلا کی جانب سے ریفرنس کی مکمل کاپی کی 2 نقول فراہم کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی۔دونوں میاں بیوی ڈھائی ہفتے بعد عدالت میں ملے، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی روسٹرم پر آگئے۔
سماعت کے دوران عمران خان نے دانتوں کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست دائر کی، بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ ڈیڑھ سال سے دانتوں کا طبی معائنہ نہیں کرایا۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں موجود ڈاکٹر 70 سال کی عمر میں میرے دانت ٹھیک کرنے کے بجائے انہیں خراب نہ کریں۔بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پانڈز ریفرنس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی، 190 ملین پانڈز ریفرنس کی آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم