کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جی میل سروس کو ختم کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں جعلی ای میل کا اسکرین شاٹ پیش کیا گیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ جی میل سروس بند کی جانے والی ہے۔
اگرچہ یہ اسکرین شاٹ ایک حقیقی ای میل سے لیا گیا تھا جو گوگل نے بیسک ایچ ٹی ایم ایل ویو سے چھٹکارہ پانے کے لیے لکھی تھی اور اس کے ایک حصے کو بعد میں یہ افواہ پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
وائرل پوسٹ میں لکھا تھا کہ کمپنی جی میل کے متعلق ایک اہم معلومات شیئر کرنا چاہتی ہے۔ برسوں تک دنیا بھر میں لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے بعد جی میل کا سفر اب اختتام کو پہنچ رہا ہے۔
اس اعلان کو لوگوں کی جانب سے حقیقت پر مبنی سمجھا گیا کیوں کہ گزشتہ مہینوں میں گوگل کی جانب سے اپنی کئی سروسز کو مشہور ہونے کے باوجود بند کیے جانے کے متعلق اعلان کیا گیا ہے۔
گوگل کی جانب سے ختم کی جانے والی ایپس، سروسز اور ہارڈویئر کے متعلق کِلڈ بائے گوگل نام کی ایک ویب سائٹ بنائی گئی ہے جس پر293 پروڈکٹس کی فہرست موجود ہے۔
گوگل نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جی میل کے ختم ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی کہ Gmail is here to stay (جی میل یہاں رہنے کے لیے ہے)۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔