پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے ہرا دیا۔ملتان میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان کو بلے باز ی کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، ریزا ہینڈرکس 72 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جب کہ کپتان محمد رضوان نے 51 رنز بنائے۔اس طرح ملتان سلطانز نے جیت کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 181 رنز کا ہدف دیا کوئٹہ کے محمد عامر 2 وکٹیں لے کر ٹاپ بالر رہے۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی۔42 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد خواجہ نافع اور کپتان رائلی روسوو نے ٹیم کو سنبھالا اور بالترتیب 36 اور 30 رنز بنا کر ٹیم کی فتح کی امید روشن کی۔تاہم دونوں کے یکے بعد دیگرے آٹ ہوتے ہی کوئٹہ کی ٹیم لڑکھڑا گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں سے گرنے کے باعث کامیابی سے ہدف کا تعاقب نہ کر سکی۔
سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے کی وجہ سے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد بلے بازی کے لیے کریز پر نہ آئے اور یوں کوئٹہ کو 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ ملتان سلطانز کی مسلسل چوتھی کامیابی ہے جبکہ کوئٹہ کو لگاتار تین میچز میں فتح کے بعد شکست کا مزہ چکھنا پڑا ہے۔
ملتان کی جانب سے محمد علی اور ڈیوڈ ولی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ آفتاب ابراہیم 2 اور اسامہ میر ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں