اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا معاملہ وزیراعظم آفس دیکھ رہا ہے۔
دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے زہرہ بلوچ نے کہا کہ 28 فروری کو پاکستان نے ویانا میں گروپ 77 میں کامیابی سے اپنی مدت پوری کی ‘ انسانی حقوق کے55 ویں جاری اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے پاکستان کا موقف پیش کیا اور انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھارت کی نگرانی پر زور دیا۔ گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ نے ڈس آرمامینٹ کانفرنس میں پاکستانی کے موقف کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ روز اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے اور دنیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔
زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے دھڑوں پر پابندی کے بھارت کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔ بھارت نے کل 8 کشمیری جماعتوں پر پابندی لگا دی ہے’ بھارت فوری طور پر کشمیری جماعتوں سے پابندیوں اٹھائے۔
پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کابینہ کی توانائی کمیٹی نے منصوبے پر فیصلہ کیا ہے’ پاکستان آئی پی منصوبے کو اہم سمجھتا ہے اس وقت توانائی کا حصول پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے’ توانائی کمیٹی نے پہلے مرحلے میں پاکستان میں 80 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دی ہے’ ابھی تک آئی پی میں کسی تیسرے ملک کی شمولیت کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ملک پاکستان کو ہدایات نہیں دے سکتا، پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، ہم پاکستان کے اندرونی معاملات میں آزادانہ فیصلے کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم نے امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ امریکا کی جانب سے یمن میں ایرانی اسلحہ حوثیوں کو اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے شہریوں کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ہم نے امریکہ سے ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے قونصلر رسائی مانگی ہے۔ قونصلر رسائی حاصل کرنے کے بعد ہی ان گرفتار افراد کی شہریت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اس معاملے پر اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے رابطے جاری ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔
بھارت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ جب بھی بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا تو پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت کے بیانات خطے کا ماحول خراب کرنے کی کوشش ہیں۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار