اسلام آباد: مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی گھریلو سلنڈر کمی کر دی گئی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی 1روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 10روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 37روپے کمی کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 9 روپے 51 پیسے کمی کی گئی۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 30 روپے مقرر کر دی گئی۔
سرکاری پیداواری قیمت میں 683 روپے فی میٹرک ٹن کمی ہوئی ہے، اب ایل پی جی 258 روپے فی کلو کی جگہ 257روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 3040روپے کی جگہ 3030روپے اور کمرشل سلنڈر 11695 روپے کی جگہ 11658 روپے، پیداواری قیمت 178632 کی جگہ 177950روپے ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔
چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان نے کہا کہ قدرتی گیس کی قیمت میں بے پناہ اضافے اور قدرتی گیس کے شارٹ فال کے باعث ایل پی جی پر منتقل ہونے صارفین بہت جلد اپنے میٹر اتار دیں گے۔ ملک میں 6000میٹرک ٹن ایل پی جی کی یومیہ پیداوار ہے جبکہ مقامی کھپت 150000ٹن سے تجاوز کرگئی ہے، مقامی ضرورت کے لیے 60فیصد درآمدی ایل پی جی پر انحصار ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جے جے وی ایل جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑ رہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر جے جے وی ایل چلایا جائے۔جے جے وی ایل کی بندش سے اربوں روپے سے زائد ریونیو خسارہ ہوچکا ہے۔ ناقص پالیسی اور ٹیکسس کی بھرمار نے ایل پی جی صنعت پر منفی اثرات رونما کیے ہیں۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم