بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 6 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جس چھ منزلہ عمارت میں آگ لگی اس میں بڑی تعداد میں ریسٹورنٹ موجود ہیں اور جب آگ لگی تو مختلف فیملیزکی بڑی تعداد یہاں کھانے میں مصروف تھی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بریانی ریسٹورنٹ میں آگ گیس لیکیج یا چولہے میں خرابی کے باعث لگی ہو جس نے بالآخر پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ تیزی سے پھیلی اور 13فائر ٹینڈرز کی مدد سے دو گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔
وزیر صحت سمانتھا لال سی نے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اسپتال میں جھلسنے والے 22 مریضوں کا علاج کر رہے ہیں اور ان تمام افراد کی حالت تشویشناک ہے، ہم ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
خوفناک آتشزدگی سے بچ جانے والے محمد الطاف بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے تاہم اس دوران ان کے دو ساتھی جان کی بازی ہار گئے۔
انہوں نے کہا، "میں کچن میں گیا، کھڑی توڑی اور اپنی جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگا دی، اور کیشیئر اور ویٹر جو لوگوں کو آگ لگنے کے بعد جلدی سے نکل جانے کی تلقین کر رہے تھے، جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
فائر فائٹرز نے کرین کی مدد سے جلی ہوئی لاشوں کو عمارت سے باہر نکالا جب کہ اسپتال کے ایمرجنسی روم کے باہر غم زدہ لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرتے نظر آئے۔
مرنے والوں میں نوجوان نیمو اور اس کے پانچ کزنز بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جن کے والد عبدالقدوس اپنی بیٹی کی موت پر ہسپتال کے باہر غم سے نڈھال نظر آئے۔
مرنے والوں میں ایک بدقسمت خاندان بھی شامل ہے جس کے پانچ افراد اس وقت جھلس کر ہلاک ہو گئے جب وہ اٹلی ہجرت کرنے والے تھے اور جمعرات کو اپنے ویزے کے حصول کی خوشی میں ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھے۔
ان کے کزن عتیق الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کا خواب پورا ہونے والا تھا، وہ یہاں جشن منانے آیا تھا لیکن ریسٹورنٹ میں سب مارے گئے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئیں جب کہ کچھ لوگ خود کو بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگاتے ہوئے شدید زخمی ہو کر ہلاک ہوئے۔
اتوار, اپریل 13
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔