میلبرن: ایک نئی تحقیق میں الٹرا پروسیسڈ غذاؤں اور صحت کو لاحق 30 سے زائد مسائل کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔ ان مسائل میں ڈپریشن، نیند میں خلل اور موت سے تعلق رکھنے والے قلبی امراض شامل ہیں۔
آسٹریلیا کی ڈیکِن یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ ریسرچ فیلو اور تحقیق کی مصنفہ ڈاکٹر میلیسا لین کے مطابق مجموعی طور پر الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کے درمیان براہ راست تعلق پایا گیا ۔ صحت کے ان 32 مسائل میں کثرتِ اموات موت، کینسر، ذہنی امراض، تنفس، قلبی اور پیٹ کے مسائل کے ساتھ استحالہ کے مسائل بھی پائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حاصل ہونے والے نتائج فوری تحقیق اور عوامی صحت کے لیے اقدامات کیے جانے پر زور دیتے ہیں تاکہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت کو کم کرتے ہوئے لوگوں کی صحت کو بہتر کیا جاسکے۔
سستے، جلدی تیار ہوجانے والے، جمے ہوئے اور پیکٹ میں بند کھانے 60 فی صد امریکیوں کی غذا ہیں اور ماضی میں کی جانے والی تحقیق میں اس کا کینسر یا دماغی کمزوری جیسے مسائل کے ساتھ تعلق دیکھا جا چکا ہے۔
البتہ، برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق گزشتہ تین برسوں میں شائع ہونے والی 45 سائنسی رپورٹس (جس میں تقریبا 1 کروڑ مریضوں اور رضا کاروں کا ڈیٹا شامل ہے) کا ایک ریویو ہے۔
سب سے زیادہ قابلِ یقین مطالعوں میں محققین نے الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت کے سبب قلبی بیماریوں کی وجہ سے ہونے والی موت کے خطرات میں 50 فی صد ، ذہنی بیماری یا بے چینی میں 48 سے 53 فی صد اور ٹائپ 2 ذیا بیطس میں 12 فی صد اضافے کا مشاہدہ کیا۔
ہفتہ, مئی 10
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔