لاہور:پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 19 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 190 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت شان مسعود نے کی جبکہ ملتان سلطانز کو محمد رضوان لیڈ کررہے تھے۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، محمد رضوان نے 58 اور رضا ہینڈرکس 13 رنز بناکر پویلین لوٹے، عثمان خان نے 59 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں 6 میچز کھیل کر پانچ میں فاتح رہی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔کراچی کنگز ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے 5 میچز میں سے صرف2 میں ہی فتح حاصل کر سکی جبکہ 3 میچز میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس طرح کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔