کیلیفورنیا: ٹریفک جام میں پھنسنا دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن امریکا کی ایک کمپنی اس مسئلے کو حل کرنے پر کام کر رہی ہے۔
ایلیف ایرونوٹکس نامی کمپنی ایسی برقی کار بنانے جا رہی جس کو سڑک پر عام گاڑیوں کی طرح چلانے کے ساتھ اڑایا بھی جا سکے گا۔عام گاڑیوں کی طرح دکھنے والی اس برقی گاڑی کے بونیٹ اور بوٹ میں پنکھے لگے ہیں جو رش میں پھنسنے کی صورت میں ہوا میں اڑ کر گاڑی کو ٹریفک سے نکال سکیں گے۔
ہلکے وزن کی یہ دو سیٹر کار (جس کی پروڈکشن کا آغاز 2025 میں متوقع ہے) سڑک پر 40 سے 56 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ فضا میں 177 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو جِم دخوفنی کا کہنا تھا کہ وہ سائنس فکشن کو حقیقت کا روپ دینا چاہتے تھے اور ایسی گاڑی بنانا چاہتے تھے جس کو باآسانی خریدا جا سکے۔
گاڑی کا 17 فٹ لمبا اور 7 فٹ چوڑا کاربن فائبر فریم اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کسی بھی پارکنگ یا گیراج میں فٹ ہو سکتا ہے۔
سڑک پر چلنے کے لیے گاڑی چاروں پہیوں میں نصب چھوٹے چھوٹے انجن کا استعمال کرتی ہے اور بالکل عام برقی گاڑی کی طرح چلتی ہے۔
اس طرح سے گاڑی کے آگے اور پیچھے آٹھ پنکھوں (پروپیلرز) کی جگہ بچ جاتی ہے۔ یہ پنکھے آزادانہ طور پر مختلف رفتار سے چلتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑی کو کسی بھی سمت میں اڑایا جا سکتا ہے۔
ماڈل اے کی پری آرڈر پر فی الحال 2 لاکھ 35 ہزار ڈالرز قیمت رکھی گئی ہے۔
بدھ, ستمبر 3
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی