اتوار, دسمبر 15

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل)9 میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی کے 205رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں پر 200رنز بنا سکی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ صائم ایوب 46، حسیب اللہ 31 اور آصف علی 11 رنز بناکر آٹ ہوئے۔رومین پال 23اور عامر جمال12 رنز بناکر ناٹ آٹ ہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اور کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز 12 پوائنٹس لیکر ٹاپ پوزیشن پر ہے اور پلے آف مرحلیکے لییکوالیفائی کرچکی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسلام آباد اور پشاور 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ۔کراچی کنگز کا پانچواں اور لاہور قلندرز کا آخری نمبر ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version