راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔پی ایس ایل کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ کراچی کنگز کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کنگز نے 199 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان شان مسعود محض 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جیمز ونس نے27 اور ٹم سائفرٹ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، شعیب ملک 27 اور عرفان خان نیازی 4 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل نے 33 رنز کی اننگ کھیلی، جیسن روئے 15، خواجہ نافع 17، کپتان رائیلی روسوو 10 اور عقیل حیسن 14 رنز ہی بنا پائے جبکہ 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
سابق کپتان سرفراز احمد 7، شرفین ردرفورڈ 9، محمد عامر 2، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ابرار احمد ایک رن بنا کر ناٹ آٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب حسن علی نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بلیسنگ مزربانی، زاہد محمود نے 2،2 اور میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں