میری لینڈ: ایک امریکی شہری جو کہ اپنے ٹرک کی صفائی کررہا تھا، اس میں اسے مہینوں پرانا لاٹری ٹکٹ مل گیا جس نے حیرت انگیز طور پر اسے 30000 ڈالرز جتوادیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اس وقت غیر متوقع طور پر 30000 کی لاٹری جیت لی جب وہ اپنے ٹرک کی صفائی کررہے تھے اور اس دوران انہیں کچرے میں سے مہینوں پرانا لاٹری ٹکٹ ملا۔
میری لینڈ کے نامعلوم شہری نے میری لینڈ لاٹری کے حکام کو بتایا کہ اس نے اس واقعے کے بعد اپنے ٹرک کو صاف ستھرا رکھنے کا سبق سیکھ لیا ہے کیونکہ حالیہ صفائی کے نتیجے میں ہی اسے گاڑی سے نکلے کچرے میں سے 30,000 ڈالر کا میگا ملینز لاٹری ٹکٹ ملا ہے۔
شہری نے 6 اکتوبر 2023 میں کیرولین کانٹی میں ہارمونی روڈ پر رائل فارمز اسٹور سے کچھ میگا ملینز ٹکٹ خریدے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹکٹ ان کے ٹرک میں مہینوں پڑا رہا اور حال ہی میں گاڑی کی صفائی کرتے وقت وہ ملا۔وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ٹکٹ 30,000 ڈالرز کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس رقم سے اپنے بلوں کی ادائیگی اور ریٹائرمنٹ کے بعد جو کہ بہت نزدیک ہے، کے لیے سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

Leave A Reply

Exit mobile version