کراچی کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والے 14ماہی گیروں کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔لاپتہ ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری اور ریڑھی گوٹھ سے ہے، لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ نے ارباب اختیار سے مدد کی اپیل کی ہے۔
سمندر میں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اس وقت پاکستان نیوی کا سی کنگ ہیلی کاپٹر کشتی حادثہ کے مقام پر موجود ہے۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی اسپیڈ بوٹس بھی ماہی گیروں کی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق رات بھی آپریشن کے دوران ڈوبنے والے ماہی گیروں کی تلاش کا عمل جاری رہا۔
واضح رہے کہ منگل 5 مارچ کو کراچی اور ٹھٹھہ کے درمیانی علاقے حجاموڑو کریک کے قریب کشتی حادثے میں 35 ماہی گیر کھلے سمندر میں ڈوب گئے تھے جن میں سے 21 ماہی گیروں کو رسیکیو کر لیا گیا تھا۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔