ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹ حاصل کرلیے۔
پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں آج 2 تبدیلیاں کی گئیں جبکہ کراچی کنگز نے آج کے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7وکٹ پر 150رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے کیرون پولارڈ نے 39اور جیمز ونس نے 29رنز کی اننگز کھیلی، ٹم سیفرٹ نے26اور شان مسعود نے 10 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ محمد نواز 5اور شعیب ملک ایک رن بناسکے، عرفان خان 16 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 اور فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
151 رنزکا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے با آسانی 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان 34 اور آغا سلمان نے 33 رنزکی اننگز کھیلی، الیکس ہیلز 18،کولن منرو اور اعظم خان نے 9 ،9 رنز بنائے۔حیدر علی 26 اور فہیم اشرف 12 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
کراچی کی جانب سے میر حمزہ نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔موزا ربانی اور زاہد محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا