اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے الیکشن پھر ڈیل ہو سکتے تھے لیکن ہم نے چھٹیوںپر جانے سے قبل رات کو بیٹھ کر اس آرڈرکے خلاف کیس کی سماعت کی۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ہم تین سینئر ججز پر مشتمل بنچ بنا کر اس کیس کی سماعت کرنا چاہتے تھے لیکن جسٹس اعجاز الاحسن نے بیٹھنے سے انکار کردیا۔’ ہم نے ان کے بعددوسرے سینئر جج کو بٹھایا اور رات 12 بجے فیصلہ سنایا۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو صدر پاکستان اور الیکشن کمیشن دی گئی تاریخ پر انتخاب ڈیل ریل کر سکتے تھے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ جسٹس سردار طارق مسعود چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بننے کے حقدار تھے اور انہیں چیف جسٹس نہ بنانے سے صوبے کا نقصان ہوا لیکن سپریم کورٹ کو فائدہ ہوا کیونکہ وہ سپریم کورٹ میں آگئے۔
انہوں نے کہا کہ میری رائے میں جسٹس سردار طارق مسعود پر فوجی عدالتوں میں انٹرا کورٹ اپیلوں پر غیر ضروری اعتراض کیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کو ججز کی اسامیوں کا علم ہے، ججز کی تقرری سے متعلق رولز میں ترامیم پر غور کیا جا رہا ہے اور وقت آ گیا ہے کہ ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا الگ سیکرٹریٹ ہونا چاہیے۔ جسٹس سردار طارق کہتے تھے کہ میری عدالت میں 40 سے 50 مقدمات چلیں اور ان کی عدالت زیادہ فیصلے دینے میں مشہور ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں اہم کردار ادا کیا۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم