Author: web desk

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قطر میں مذاکرات کے شروع ہوتے ہی اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں تیزی آگئی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری سے ایک دن میں کم از کم 88 فلسطینی شہید ، 208 زخمی ہو گئے، صیہونی فوج نے صرف 3 دن میں 100 سے زائد حملے کیے، شمال مغربی غزہ شہر میں اسرائیلی ڈرون حملوں سے متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپوٹس میں مزید بتایا گیا کہ رفاہ میں اسرائیلی بمباری میں 6 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوئے۔ واضح رہے اسرائیلی فورسز کے غزہ میں حملوں سے شہداء کی مجموعی تعداد…

Read More

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، جس دن پارٹی حکومت کی حمایت ختم کر دے گی، وفاقی حکومت بھی ختم ہو جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے حوالے سے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ان کا…

Read More

پشاور(نیوزڈیسک) کُرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج جبکہ ضلع میں دفعہ144 نافذ کردی گئی۔ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں ایڈیشنل ایس ایچ او احمدی شمع کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں اقدام قتل سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ ڈی سی کُرم صدی سے بگن آرہے تھے، 25 کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے ڈی سی کُرم سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب ضلع کُرم میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا، دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ کے…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی ہاسٹل اور میس کا تفصیلی معائنہ کیا، وزیر داخلہ نے زیر تربیت افسران کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے زیر تربیت افسران سے ملاقات کی اور ان سے سہولتوں سے متعلق دریافت کیا، انہوں نے پولیس اکیڈمی میس میں کھانا کھا کر معیار چیک کیا اور کھانے کی تعریف کی۔ بعدازاں وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) رہنما تحریک انصاف و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بارے میں ہمارا بڑا کلیئر بیانیہ آچکا ہے، عمران خان، شاہ محمود قریشی اور تمام اسیران کو فوری رہا کیا جائے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کمیشن کے بارے حکومت کو بتایا ہے، ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر کوئی کیس بنتا ہی نہیں، انہوں نے بانی…

Read More

کراچی (نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے نتائج پر طلبا و طالبات کے عدم اطمینان کا نوٹس لے لیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امتحانی نتائج پر طلبا و طالبات کے عدم اطمینان پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے چیئرمین سے رپورٹ طلب کرلی۔ کامران ٹیسوری نے اس حوالے سے کہا کہ امتحانی نتائج کی سکروٹنی انتہائی ناگزیر ہے، کراچی کے طلبا و طالبات کے خدشات دور کئے جائیں، اس سے قبل بھی کراچی کے طالبہ و طالبات اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، کراچی کے طلبہ کے ساتھ…

Read More

کرم (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن معاہدے کے باوجود ٹل پارا چنار مرکزی شاہراہ سمیت دیگر رابطہ سڑکیں اور راستے تاحال آمدوروفت کے لئے بند ہیں۔ راستوں کی بندش کی وجہ سے اشیائے خورونوش اور ادویات کی قلت ہے جس سے شہری پریشان ہیں، راستوں کی بندش کے خلاف کرم پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مین شاہراہ پر کل سے قافلوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، سڑکوں کی رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، بدامنی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔ خیال رہے کہ کرم میں کل…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے 250 ملزمان کی ضمانتیں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر کے رہائی کا حکم دیدیا۔ تھانہ بنی گالا کے مقدمہ میں 18 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی گئی، تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1032 میں 43 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں…

Read More

پشاور (نیوزڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دعا ہے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور ان کو اپنے پاس بلایا، سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی والے یوٹرن کے عادی ہیں، مجھے خدشات بہت ہیں لیکن ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے ڈائیلاگ سبوتاژ ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے، آج حکومت مذاکرات کر رہی ہے خوش…

Read More

لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے اگر بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں باربار 9 مئی جیسا سانحہ ہو گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف آپ معافی نامہ دیتے ہیں دوسری طرف یہ باہر نکل کر غلط زبان استعمال کررہے ہیں، ان کا وہی جذبہ ہے، یہ 9مئی دوبارہ دہرانے کیلئے تیار ہیں، ان کو تو معافی نہیں ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کیا ان کو کسی رعایت کا مستحق ہونا چاہیے؟ کے پی کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں فسادیوں…

Read More