ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی کی وجہ سے ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پوری قوم بغیر کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔طلباء و طالبات نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
بدھ, جولائی 30
تازہ ترین
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
- ‘سندور’ کی ناکامی! بھارت کے ‘آپریشن مہادیو’ کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع
- چین نے H1 2025 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.3 فیصد درج کی، مضبوط رفتار، لچک کا مظاہرہ
- چین کا ‘بلیو انجن’ آگے ہے۔
- چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اختراع کو تیز کرتا ہے۔