Author: web desk

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ آئینی بینچ نے اگلے 3 روز کی کاز لسٹ منسوخ کردی۔اسسٹنٹ رجسٹرار نے کاز لسٹ کی منسوخی کا نوٹس جاری کر دیا ، نوٹس میں بتایا گیا سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی آٹھ، نو اور 10 جنوری کی جاری کاز لسٹ منسوخ کی جاتی ہے۔تمام ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔جونئیر وکیل نے کہا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے…

Read More

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی، ضلع مہمند کے علاقے بائیزئی اور ضلع کرک میں 6 اور 7 جنوری کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، پشاور کے علاقہ متنی میں سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں 8 خوارج ہلاک کئے گئے۔دوسری کارروائی ضلع…

Read More

لاہور (نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد کردی۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی کیخلاف مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کی، چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے ان کے وکیل امجد پرویز کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ چودھری پرویز الہٰی احاطہ عدالت میں تشریف لا چکے ہیں، وہ گاڑی سے باہر نہیں آ سکتے، کوئی بھی جا کر دیکھ سکتا ہے کہ پرویز الہٰی عدالت میں موجود ہیں۔ ایڈووکیٹ امجد پرویز…

Read More

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مطالبات تحریری شکل میں نہ ہونے کی وجہ سے مذاکرات تعطل کا شکار نہیں ہونے چاہئیں۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان نے پارٹی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ کی فہرست بہت لمبی ہے، بانی پی ٹی آئی نے دو مطالبات پرمذاکرات کا کہا تھا، ایک مطالبہ اسیران کی رہائی اور دوسرا 9 مئی، 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تیسری…

Read More

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات مفید رہی، باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے اقدامات سمیت سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اماراتی صدر سے قرض ہدف کے متعلق سرمایہ کاری کی درخواست کی جس پر شیخ زید النہیان نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے رواں ماہ (جنوری)…

Read More

اسلام آباد: ( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ایسی خالی اسامیاں جن پر ابھی بھرتیاں نہیں ہوئی تھیں، ان میں سے 60 فیصد کو ختم کر دیا گیا ہے، اب ان اسامیوں پر بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے حکومتی اخراجات کو کم کریں اور معیشت کو پائیدار ترقی کی جانب لیکر جائیں، ٹیکس نظام میں ڈھانچہ…

Read More

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قطر میں مذاکرات کے شروع ہوتے ہی اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں تیزی آگئی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری سے ایک دن میں کم از کم 88 فلسطینی شہید ، 208 زخمی ہو گئے، صیہونی فوج نے صرف 3 دن میں 100 سے زائد حملے کیے، شمال مغربی غزہ شہر میں اسرائیلی ڈرون حملوں سے متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپوٹس میں مزید بتایا گیا کہ رفاہ میں اسرائیلی بمباری میں 6 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوئے۔ واضح رہے اسرائیلی فورسز کے غزہ میں حملوں سے شہداء کی مجموعی تعداد…

Read More

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، جس دن پارٹی حکومت کی حمایت ختم کر دے گی، وفاقی حکومت بھی ختم ہو جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے حوالے سے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ان کا…

Read More

پشاور(نیوزڈیسک) کُرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج جبکہ ضلع میں دفعہ144 نافذ کردی گئی۔ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں ایڈیشنل ایس ایچ او احمدی شمع کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں اقدام قتل سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ ڈی سی کُرم صدی سے بگن آرہے تھے، 25 کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے ڈی سی کُرم سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب ضلع کُرم میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا، دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ کے…

Read More