Author: web desk

اسلام آباد (نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری کیے تھے، اس حوالے سے علی امین گنڈاپور کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی عدالت میں جمع کرایا جس پر…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست کھلے دل سے مذاکرات کریں، حکومت آئین وقانون کے دائرے میں جو مطالبہ ہوگا اس پر غور کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت کررہے ہیں، امید کرتا ہوں پی ٹی آئی کے دوست بھی کھلے دل سے مذاکرات کریں گے، حکومت آئین وقانون کے دائرے میں جو مطالبہ ہوگا اس پر غور کرے گی ،ہم چاہتے ہیں سڑکوں پر فساد اورانتشار نہ…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ میں 19 لوگوں کے لیے معافی کے اعلان کو کوئی بڑی پیشرفت نہیں سمجھتا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر 67 لوگ تھے جن میں سے صرف 19 لوگوں کو معافی ملی ہے، 48 نے اپنی اپیلیں فائل کی ہیں، پاکستان تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم ہو گئی جبکہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ممتاز زہرا بلوچ صاحبہ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر متعین کیا ہے، اگلے چند روز میں ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، اگلے ہفتے سے نئے ترجمان دفتر خارجہ بریفنگ دیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 ہمارے لیے اہم سال تھا، الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن کو…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی اعشاریئے واضح کر رہے ہیں 2025ء پاکستان کی معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا، معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تومعاشی استحکام بھی ہوگا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مہنگائی 4.1 فیصد پر آگئی ہے، تمام ارکان نے 2024 کے دوران ملک میں معاشی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ 5 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے ذخائر…

Read More

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرموں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سانحہ 9 مئی کے مجرموں کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں ، مجموعی طورپر67 مجرمان نے رحم کی اپیلیں دائر کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 ہزار سے زائد سیاسی قیدیوں کی رہائی کی فہرست تیار کر لی گئی، سیاسی قیدیوں کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام سرفہرست رکھا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی سیاسی قیدیوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبات رکھے جائیں گے۔تیار ڈرافٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن…

Read More

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ اور ‎چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے لئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

Read More

لاہور(نیوزڈیسک) مرکزی رہنما جے یو آئی ف عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔مولانا عبدالغفورحیدری کا فلسطین زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ فلسطین انبیا کی سرزمین ہے، فلسطین پراسرائیل نےسازش کےتحت قبضہ کیا ہوا ہے، فلسطینی مسلسل مزاحمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فلسطینیوں کےساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہے، نیتن یاہونےغزہ کےمسلمانوں پرظلم کی انتہا کردی ہے، امریکا عالمی دہشت گرد ہے،جہاں بھی دہشت گردی ہوتی ہےپیچھےامریکا ہوتا ہے۔ مرکزی رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ52اسلامی ممالک آج تک فلسطین کا مسئلہ…

Read More

پشاور (نیوزڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی اور تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں۔ 5 دسمبر 2024 کو گورنر ہاؤس میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ کی روشنی میں کمیٹیاں قائم کی گئیں، صوبائی حقوق کیلئے قائم کمیٹیوں کے چیئرمین گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ہوں گے۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کے دستخطوں سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیاسی کمیٹی 11 ممبران پر مشتمل ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اراکین میں فیصل کریم کنڈی (چیئرمین)، امیر مقام ، سکندر حیات خان شیرپاؤ، مولانا عطا الرحمان، میاں افتخار حسین ، سید…

Read More