پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا جو لوگ انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہیں وہ پولیو ویکسین کے مخالف نہیں، پولیو وائرس کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے جس کیلیے کام کررہے ہیں تاکہ آنے والی نسلیں محفوظ رہ سکیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق کی ملاقات ہوئی جس میں خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے انسداد پولیو مہم کو مزید مثر انداز میں چلانے سے متعلق امور پر گفتگو اور انسداد پولیو مہم کو بہتر انداز میں چلانے اور اس کے اہداف کے سو فیصد حصول کے لئے آگے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلیے مختلف قابل عمل تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ ملاقات میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے سے پولیو وائرس کا خاتمہ موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، صوبے میں انسداد پولیو مہمات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، موجودہ صوبائی حکومت صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے ایک نئے عزم کے ساتھ اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے، یہ سیاست اور دیگر تمام وابستگیوں سے بالاتر ہے، یہ ہماری آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کا معاملہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خوش آئند بات ہے کہ رواں سال اب تک صوبے میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، امن و امان کے مسائل والے علاقوں میں انسداد پولیو مہمات کو کامیاب بنانے کے لئے معمول کے طریقہ کار سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مقامی مسائل کا مقامی حل سب سے بہترین طریقہ ہے، اس مقصد کے لیے ہم نے نیشنل پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس میں تجاویز دی ہیں ان پر عمل کیا جائے تو بہتر نتائج سامنے آئیں گے، مسائل زدہ علاقوں میں انسداد پولیو مہمات چلانے کے لئے مقامی افرادی اور کمیونٹی کی خدمات حاصل کی جائیں، انسداد پولیو مہمات کے بہتر نتائج کے لئے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے عمل کو مثر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں امن و امان کے مسائل درپیش ہیں وہاں ڈویژن کی سطح پر الگ الگ انسداد پولیو مہمات چلائی جائیں، جو لوگ انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہیں وہ پولیو ویکسین کے مخالف نہیں، ان لوگوں کے کچھ بنیادی مسائل ہیں جنھیں حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
وزیراعلی نے کہا کہ پولیو ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے ورکز اور اہلکاروں کی شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید ہونے والے ورکرز کے ورثا کو مفت پلاٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس سے صوبے اور ملک کو پاک کرنا ہمارا ہدف، ہمارا عزم اور ہماری کوشش ہے اور ہم اس میں ضرور کامیاب ہونگے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ صوبے میں انسداد پولیو مہمات میں وزیر اعلی کا قائدانہ کردار قابل ستائش ہے، امید ہے وزیر اعلی کی نگرانی اور قیادت میں صوبے میں انسداد پولیو مہمات کے اہداف حاصل کئے جائیں گے، صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گی۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم