امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوکے بچوں کی تصاویر ہولناک، جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا۔برطانوی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیئر اسٹارمر سےغزہ کے مسئلے پر بات ہوئی، ہمیں امید ہے غزہ میں خوراک ان لوگوں تک پہنچے گی جنہیں اس کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس سے نمٹنا مشکل ہے ، میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات کر رہا ہوں اور ہم مختلف منصوبوں پرکام کر رہے ہیں،غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مشکلات درپیش ہیں، غزہ کےحالات کئی دہائیوں سےخراب ہے، غذائی قلت کم کرنے کیلئے ہم فوڈ سینٹرز قائم کرنے جا رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں لوگوں کورکاوٹوں کی وجہ سےکھانا نہیں مل رہا، ہم غزہ کےلوگوں کی انسانی بنیادوں پرمدد کر رہے ہیں، غزہ میں غذائی قلت سےانکارنہیں کیا جاسکتا، اسرائیل پرامداد کی فراہمی کےلیےبھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ہم دونوں جانتےہیں کہ ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے جوہری توانائی بارے خطرناک اشارے بھیجے ہیں،اگر ایران دوبارہ نیوکلیئر پروگرام شروع کرتا ہے تو ہم اسے جلد ختم کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے روس سے مذاکرات میں کوئی پیش رفت ہوتی نظر نہیں آرہی، میں آج روس کو 10 یا 12 دن کی ایک نئی ڈیڈ لائن دینے جا رہا ہوں، آپ کے ساتھ تفصلات شیئر نہیں کرسکتا۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم مستقبل قریب میں فارما ٹیرف کا اعلان کریں گے، ہم فارما ٹیرف کو برطانیہ کےخلاف استعمال نہیں کریں گے، ہم فارما کے شعبے میں برطانیہ کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔
بدھ, جولائی 30
تازہ ترین
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
- ‘سندور’ کی ناکامی! بھارت کے ‘آپریشن مہادیو’ کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع
- چین نے H1 2025 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.3 فیصد درج کی، مضبوط رفتار، لچک کا مظاہرہ
- چین کا ‘بلیو انجن’ آگے ہے۔
- چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اختراع کو تیز کرتا ہے۔