واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں ایک نئے سروے میں ڈیمو کریٹس کی نئی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر معمولی سبقت حاصل کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے عوامی سروے میں نائب امریکی صدر کملا ہیرس کو 44 فیصد جب کہ مخالف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی 42 فیصد حمایت ملی۔
خیال رہے کہ یہ سروے ڈیموکریٹس کی جانب سے جوبائیڈن کی جگہ نئی امیدوار کملا ہیرس کا نام سامنے آنے کے بعد کیا گیا تھا۔کملاہیرس کو جوبائیڈن کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ملے جس سے ڈیموکریٹس کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے نگراں نے کہا کہ کملا ہیرس کی یہ مقبولیت وقتی ہے۔ ریپبلکن کو اس سے کوئی خطرہ نہیں۔ کملا ہیرس کی مقبولیت کا یہ ابھار جھاگ کی طرح جلد ہی بیٹھ جائے گا۔
خیال رہے کہ کملا ہیرس اور ٹرمپ 15-16 جولائی کے سروے میں 44% پر برابر تھے جب کہ ٹرمپ نے یکم اور 2 جولائی کے پول میں ایک فیصد سے برتری حاصل کی تھی۔
رجسٹرڈ ووٹرز میں سے تقریبا 56 فیصد نے اتفاق کیا کہ 59 سالہ کملا ہیرس ذہنی طور پر تیز اور چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہیں جبکہ 49 فیصد نے ٹرمپ کے بارے میں بھی یہی کہا تھا۔
اسی طرح تقریبا 80 فیصد ڈیموکریٹک ووٹرز نے کہا کہ وہ بائیڈن کو پسندیدگی سے دیکھتے ہیں، جبکہ 91 فیصد کی کملا ہیرس کے بارے میں بھی یہی رائے تھی۔
تین چوتھائی ڈیموکریٹک ووٹرز نے کہا کہ وہ اس بیان سے اتفاق کرتے ہیں کہ پارٹی اور ووٹرز کو اب کملا ہیرس کو سامنے لانا چاہیے جب کہ صرف ایک چوتھائی کا کہنا تھا کہ متعدد امیدواروں کو پارٹی کی نامزدگی کے لیے مقابلہ کرنا چاہیے۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی