لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ معاشی شراکت داری کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین جیسے دیرینہ دوست کے ساتھ تعلقات پر سیاست کی کسی قسم کی گنجائش نہیں ہے۔
لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے سرکاری ادارے چائنا پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کی دعوت پر چین کے سرکاری دورے سے واپس آنے والے صحافیوں کے سات رکنی وفد نے آج لاہور میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، پاک-چین اقتصادی راہداری(سی پیک( جیسے قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے جب بھی اس قوم کی خدمت کا موقع دیا، خود سے یہ عہد کیا کہ ملکی ترقی پر اپنی تمام تر توانائیاں مرکوز کروں اور حالیہ دورے میں چینی قیادت اور عوام کی جانب سے مثالی مہمان نوازی پر ان کے مشکور ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ چین کے بعد مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں، پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین جیسے دیرینہ دوست کے ساتھ تعلقات پر سیاست کی کسی بھی قسم کی گنجائش نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے، چینی ماہرین کے پاکستان کے حالیہ دورے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید فروع پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
چین کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے، صحافیوں کے وفد میں سلمان غنی، عامر میر، شیراز حسن، خضر حیات، خالد حسنین، اعظم ملک اور مطیع الرحمان شامل تھے۔
صحافیوں کے وفد کے ارکان نے وزیر اعظم کو اپنے دورہ چین کے دوران تجربات اور پاک-چین تعلقات کے حوالے سے اپنے خیالات سے آگاہ کیا، وفد نے اپنے دورہ چین کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کی بنیاد پر وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وفد کے اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کو چینی قیادت اور چینی عوام کے حکومت پاکستان کے بارے تاثرات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری بالخصوص سی پیک پر کام کی موجودہ رفتار اور منصوبوں کی تکمیل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی اقدامات پر اطمینان کا تاثر پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی عہدیداران نے شہباز اسپیڈ کا بارہا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم کے اصلاحاتی اقدامات کی بھی تعریف کی۔
صحافیوں کے وفد نے مزید بتایا کہ ان کے حالیہ دورے کے موقع پر چینی عہدیداران سے ملاقات میں چین پاکستان معاشی شراکت داری کے بارے میں عمومی اور سی پیک پر خصوصی گرم جوشی کا تاثر ملا۔
جمعہ, دسمبر 13
تازہ ترین
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری