خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے بتایاکہ عمران خان کا کہنا تھاکہ آئین اور قانون کے دائرے میں کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ ہمیں واپس دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں جلسے کریں کوئی لڑائی نہ کی جائے، جلسوں اورریلیوں کی اجازت لی جائے، کوئی غیرقانونی کام نہ کیا جائے۔
ذرائع نے بتایاکہ عمران خان کا کہناتھاکہ قید میں رہنے سے کوئی پریشانی نہیں، مختلف موضوعات پرکتابیں پڑھ رہا ہوں۔اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ ملک بھر میں جلسے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں گڈ گورننس، بدعنوانی سے متعلق شکایات پربانی پی ٹی آئی کو کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی۔ علی امین کا کہناتھاکہ ایسی کمیٹی بنائی جائے جو آزادانہ شفاف تحقیقات کرے، کمیٹی اراکین کے نام بھی آپ ہی تجویز کریں۔
ذرائع نے بتایاکہ معاون خصوصی اینٹی کرپشن مصدق عباسی کا نام کمیٹی میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شامل کیا گیا۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔