فیصل آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے نوجوانوں کومخالف سیاست دانوں کوگالیاں نکالنا سکھایا۔فیصل آباد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ملک میں خدمت کا سفرجاری رہتا تو پاکستان بڑی معیشتوں میں شامل ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کومخالف سیاست دانوں کو گالیاں نکالنا سکھایا گیا، ملک سےنفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہو گا، اوئے،توئے، گالی گلوچ، افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، فیک نیوز سے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، خیبرپختونخوا حکومت نے تین دفعہ اسلام آباد پر حملہ کیا، ڈی چوک پر پٹھان کھڑے تھے، علی امین گنڈا، بشریٰ بی بی بھاگ گئے، کارکنوں کے قتل عام کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ مشیر وزیرعظم نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی نےکارکنوں کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا، 2017کے بعد ملک میں گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا گیا، یہ آج بھی احتجاج اور افراتفری کی سیاست جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ اور مکاری کی سیاست کا انجام یہی ہونا تھا، پنجاب میں تحریک انصاف10 بندے بھی جمع نہ کر سکی، پرتشدد، احتجاج، فساد اور توڑ پھوڑ کی سیاست پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا