اسلاآباد (نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کو ہی مسائل کا حل قرار دیدیا۔ اسلام آباد میں سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کم بولنا اور درگزر کرنا سپیکرز کیلئے لازم ہے، کسی ممبر کیساتھ بات کو الجھاؤ میں مت لے کر جائیں، سپیکر اور جج بہت ذمہ داری کا کام ہے، اس کی پکڑ بھی بہت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سپیکر اتنے راز ہیں اگر کہیں کہہ دوں تو بعض ممبران کو آئندہ ٹکٹ تک نہ ملے مگر یہ راز ہمارے سینے میں دفن ہیں، ہم پر ذمہ داری زیادہ ہے، ایم این ایز کیساتھ سابق ممبران کیلئے بھی ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں۔ ایازصادق کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اداروں کو مستحکم بنانا ہے ، ہمیں ماحول کو بہتر، ٹھنڈا رکھنا اور راستہ بنانا ہے، ہمیں مل جل کر تلخیوں کو کم کرنا ہوگا، مذاکرات، مذاکرات اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے، مذاکرات کے حل سے ہی جمہوریت آگے بڑھے گی اور مستحکم ہوگی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ مسائل ہمیشہ بیٹھ کر اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں، ضروری نہیں ہے کہ ہر مسئلہ حل ہو جائے یا ہر شرط مانی جائے ، ہمیں ایک دوسرے کو عزت دینی ہے، اسی طرح ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔
جمعہ, دسمبر 20
تازہ ترین
- پنجاب بھر کے ڈویژنوں کے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری
- جی ایچ کیو کیس: وزیراعلیٰ گنڈا پور، شاہ محمود سمیت 14 ملزموں پر فرد جرم عائد
- 24 نومبر کے پی ٹی آئی کے احتجاج میں رینجرز کا ایک اور زخمی اہلکار شہید
- ڈیموکریسی کے بغیر ملک نہیں چلے گا، نظام بدلنا ہو گا: شاہد خاقان عباسی
- گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی ملاقات
- پاکستان کا امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل، فیصلہ متعصبانہ قرار دے دیا
- غزہ میں جنگ بندی کے بغیر خطے اور دنیا میں امن ممکن نہیں: شہبازشریف
- کرم میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
- وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- سپیکر قومی اسمبلی نے ایک بار پھر مذاکرات کو ہی مسائل کا حل قرار دیدیا
- امن و امان کی ناقص صورتحال، گورنر کے پی کا صوبائی حکومت سے مستعفی ہونیکا مطالبہ
- سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 4 ہزار سے زائد پوائنٹس تک گر گیا