اسلام آباد ( نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ اور وکیل صفائی خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے ۔دوران سماعت وکیل خالد یوسف چودھری نے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس پر پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔جج افضل مجوکہ نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے؟ جس پر وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشری ٰبی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی عبوری ضمانت کی تینوں درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمات درج تھ۔ دوسری جانب تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضما نت 23 جنوری تک منظور کر لی
جمعہ, مارچ 14
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔