اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے اگلے ہفتے تک کی مہلت دے دیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحا ق خان نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل دوسری عدالت میں ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے۔درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ پہنچ گئی ہیں لیکن تاحال امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر سے ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔عدالت نے وزارت خارجہ حکام کو حکم دیا کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے تعاون کرے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکا میں پاکستانی سفیر کی ملاقات یقینی بنائے۔وزارت خارجہ حکام نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے عافیہ صدیقی کی رہائی کے خط کا امریکا نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا، عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ 20 دسمبر کو وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے حکم دیا تھا۔نمائندہ وزارت خارجہ نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری خارجہ چین ہیں اس لیے تفصیلات جمع نہیں کرواسکے وقت دیا جائے، عدالت نے وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے اگلے ہفتے تک مہلت دے دی۔بعدازاں عدالت نے عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔
منگل, مارچ 11
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔