اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے لئے منظور ہونے والی قرار دادوں کو آئین اور جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سے جاری بیان کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایوان بالا میں انتخابات ملتوی کرنے کے لئے پیش کی گئی قرار داد کی منظو ری کی شدید مذمت کرتی ہے۔ گوہر خان نے کہا کہ چند سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹ کے فلور کے ذریعے عام انتخابات8 فروری کی مقررہ تاریخ سے آگے لے کر کوشش آئین اور جمہوریت پر یلغار ہے’ عوام او ر الیکشن سے خوفزدہ عناصر نے انتخابات کے التوا کی ماورائے دستور قرار داد کی منظوری کے ذریعے ایوان بالا کا تقدس پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستور کی مقررہ کردہ90روز کی مدت میں شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے’ عام انتخابات کے التواء کی غیرآئینی اور غیر جمہوری قرار داد کی منظوری عدالت عظمی کے حکم کیخلاف وزری اور توہین عدالت ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت عام انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہے اور انتخابات میں تاخیر کی مذموم کوششوں کوکسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ سینیٹ سے منظور شدہ قرار داد کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتخابات کو التوا کاشکار کرنے یا ان کی شفافیت پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کے تدارک کیلئے موثر اقدام کرے۔
جمعرات, دسمبر 26
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی