اسلام آباد: حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی۔
اس ایم او یو کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ وزارت خارجہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی جانب سے پاکستانی ماہر نفسیات محمد سلیم خان ترین کو نفسیات کے شعبے میں خدمات پر ممبر آف دی برٹش ایمپائر کا اعزاز دینے کی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو اٹلی کی جانب سے ایرو ناٹیکل میرٹ پر گولڈ میڈل دینے کی منظوری دے دی۔
وزارت قومی صحت کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے ہارڈ شپ کیٹیگری کے تحت عالمی منڈی میں خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے زندگی بچانے والی 146 ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
وزارت قومی صحت اور ڈریپ کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈریپ کے آن لائن پورٹل کے ذریعے شہری مارکیٹ میں ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو مناسب قیمت پر ادویات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایسی پالیسیاں بنا رہی ہے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا اور دوا سازی کی صنعت بھی ترقی کرے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ منشیات فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے ضروری قانون سازی کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں تاکہ آئندہ منتخب حکومت ان سفارشات کو پارلیمنٹ میں پیش کر سکے۔
بدھ, فروری 5
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق