بلڈ کینسر کی دوا بلینریپ (Blenrep) کی حتمی آزمائش کے نتائج حوصلہ کن آئے ہیںفائل فوٹوبلڈ کینسر کی دوا بلینریپ (Blenrep) کی حتمی آزمائش کے نتائج حوصلہ کن آئے ہیں
برطانوی دوا ساز کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن (جی ایس کے) نے دعوی کیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے تیار کردہ بلڈ کینسر کی دوا بلینریپ (Blenrep) کی حتمی آزمائش کے نتائج حوصلہ کن آئے ہیں۔
دوا کی حتمی آزمائش سے قبل نومبر 2022 میں کمپنی نے بتایا تھا کہ آخری آزمائش کے پہلے مرحلے میں دوا مطلوبہ معیاری نتائج نہیں دے سکی۔کمپنی نے کہا تھا کہ مطلوبہ نتائج نہ ملنے کے باوجود اس کی حتمی آزمائش جاری رہے گی اور اب کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ دوا کے نتائج حوصلہ کن آئے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جی ایس کے نے بتایا کہ حتمی آزمائش کے دوران بلینریپ (Blenrep) کو 302 کینسر مریضوں کو دوسری ادویات کے ساتھ دیا گیا۔
کمپنی کے مطابق رضاکاروں کو بلینریپ (Blenrep) دوا پومالیڈومائڈ (pomalidomide) اور اسٹیریائڈ دوا ڈیکسامیتھاسن (dexamethasone) کے ساتھ دیا گیا۔
کمپنی نے بتایا کہ تیار کردہ نئی دوا کو پہلے سے موجود ادویات کے ساتھ مریضوں کو دیے جانے سے کینسر نہیں بڑھا اور اس سے متاثرہ افراد کو مزید وقت کے لیے صحت مند زندگی گزارنے کا وقت ملا۔
کمپنی کی جانب سے بلڈ کینسر کی دوا کی آزمائش کے نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیے جانے کے بعد اس کے شیئرز میں بھی اضافہ ہوا اور ماہرین کو امید ہے کہ مذکورہ دوا کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا اور دنیا کو جلد ہی بلڈ کینسر کی ایک نئی دوا بھی ملے گی۔
جمعرات, اپریل 24
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔