بیروت: ورزش کیے بغیر موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک نئی اسٹڈی کی صورت میں اچھی خبر سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نہار منہ سیب کا سرکہ پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔یہ تحقیقی مطالعہ لبنان کی ہولی اسپرٹ یونیورسٹی کے محققین نے کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ موٹاپے سے نجات کے لیے ایک بہترین سپلیمنٹ ثابت ہوسکتا ہے اور اسے استعمال کرنے کے کوئی ضمنی اثرات ( سائیڈ ایفکیٹس) بھی نہیں ہیں۔
قبل ازیں ہونے والی متعدد تحقیق میں سیب کے سرکے کے استعمال سے خون میں شکر کی سطح اور بھوک میں کمی کی تصدیق ہوچکی تھی تاہم اب نئی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فربہ افراد میں سیب کا سرکہ باڈی ماس انڈیکس ( بی ایم آئی)، ٹرائی گلیسرائیڈ خون میں پائی جانے والی چربی کی ایک قسم اور کولیسٹرول میں کمی لاتا ہے۔
اس اسٹڈی کے روح رواں ڈاکٹر رونی ابو خلیل کے مطابق تحقیقی مطالعے کے دوران 46 مردوں اور 74 خواتین رضاکاروں کا تین ماہ تک جائزہ لیا گیا جن کی عمریں 27 سے 34 سال کے درمیان تھیں۔
120 مرد و خواتین کو چار گروپوں میں بانٹ دیا گیا تھا، پہلے تین گروپوں نے 12 ہفتے تک روزانہ صبح ناشتے سے قبل بالترتیب5، 10 اور 15 ملی لیٹر سیب کا سرکہ پیا، جبکہ چوتھے گروپ کو تجرباتی طور پر ایک بے ضرر مائع پینے کے لیے دیا جاتا رہا۔
اسٹڈی میں شریک رضاکاروں نے محققین نیا پنی غذا اور جسمانی سرگرمی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔تین مہینے کے بعد محققین نے تینوں گروپوں میں وزن میں کمی نوٹ کی، ان گروپوں میں شامل رضاکاروں کے کولہوں اور کمر پر سے چربی کم ہوئی تھی۔
15 ملی لیٹر روزانہ سرکہ پینے والے گروپ کے افراد کا اوسط وزن 170 سے کم ہوکر 155 پانڈ پر آگیا، اسی طرح 10 ملی لیٹر سرکہ پینے والے گروپ کے افراد کا وزن 174 سے کم ہوکر 159 پائونڈ اور تیسرے گروپ کے شرکا کا اوسط وزن 174 سے کم ہوکر 163 پانڈ رہ گیا۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی