لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سینڑل جیل کوٹ لکھپت میں قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ مریم نواز نے سینٹرل جیل کے لان میں پودا لگایا اور متعلقہ حکام کو مزید درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے نے سیل کا دورہ بھی کیا جہاں ان کے والد نواز شریف کو رکھا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز جیل میں گزرے وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ مریم نواز نے کوٹ لکھپت میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مخصوص 20 بیڈز پرمشتمل ہسپتال اور قیدیوں کیلئے ویڈیو کال سہولت کا بھی افتتاح کیا۔
بعدازاں وزیراعلی مریم نواز نے جیل کے کچن کا دورہ کیا اور قیدیوں کیلئے تیار کھانے کا جائزہ لیا اور معیار چیک کیا جبکہ قیدیوں سے بات چیت،مسائل اورضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔
مریم نواز کی ہدایت پر مرد قیدیوں کو 15 ہزار روپے اور کپڑے اور خواتین قیدیوں کو 15 ہزارروپے، کپڑے اور چوڑیا ں دی گئیں۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار