مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 165 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 30ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔فلسطینی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 38ہزار 819فلسطینی شہید اور لاپتہ ہوگئے ہیں۔
غزہ کے ہسپتالوں میں 31ہزار 819 شہید فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں جب کہ اسرائیلی حملوں کے باعث 14 ہزار بچے اور 9 ہزار 220 خواتین شہید ہوچکے ہیں۔اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 72 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔فلسطینی میڈیا آفس کے مطابق فاقہ کشی کے باعث اب تک 27 بچے شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 135 صحافی طبی عملے کے 364 کارکنان اور 48 فائربریگیڈ کے عملے کے ارکان شہید ہوچکے ہیں۔اسرائیلی حملوں میں لاپتہ افراد کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 27 ہزار سے زائد بچے اپنے والدین یا ان میں سے ایک سے محروم ہوگئے۔
اسرائیلی فورسز نے طبی عملے کے 265کارکنوں اور 10صحافیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 168سرکاری عمارتیں، 100اسکول اور 32اسپتال مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔
غزہ میں 224 مساجد اور 3 گرجا گھروں کیعلاوہ 70 ہزار رہائش گاہیں مکمل تباہ ہوچکی ہیں جب کہ اسرائیل نے 2 لاکھ 90 ہزار رہائش گاہیں بمباری سے ناقابل استعمال بنادی ہیں۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم