دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں ہوتی ہیں۔دل کی صحت سے جڑے مسائل بشمول ہارٹ اٹیک، دل کی دھڑکن کی رفتار میں بے ترتیبی یا اس عضو کے مختلف حصوں کو پہنچنے والے ہر قسم کے نقصان کے لیے امراض قلب کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ایسا تصور کیا جاتا ہے کہ امراض قلب کا سامنا بڑھاپے یا کم از کم درمیانی عمر میں ہوتا ہے۔
مگر حالیہ برسوں میں جوان افراد میں امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ہارٹ اٹیک کی وہ نشانیاں جو چند ہفتوں پہلے نظر آنے لگتی ہیں
ہارٹ اٹیک کا سامنا کسی فرد کو اس وقت ہوتا ہے جب دل کی جانب خون کا بہا بہت زیادہ گھٹ جائے یا بلاک ہوجائے۔عموما شریانوں میں چکنائی، کولیسٹرول اور دیگر مواد کا اجتماع دل تک خون کے بہا میں کمی کا باعث بنتا ہے۔کولیسٹرول کے اجتماع کو plaque کہا جاتا ہے اور کئی بار اس کے باعث بلڈ کلاٹ کا سامنا ہوتا ہے اور خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ہارٹ اٹیک کی مخصوص علامات ہوتی ہیں جن کو محسوس کرکے لوگ فوری طبی امداد کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔
مگر ایک علامت ایسی ہے جو بیشتر افراد نظر انداز کر دیتے ہیں۔
سینے میں تکلیف ہارٹ اٹیک کی عام ترین علامت ہے مگر متلی ایک ایسی نشانی ہے جسے بیشتر افراد نظر انداز کر دیتے ہیں۔نیویارک یونیورسٹی کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سین ہیفرون نے بتایا کہ متلی کی علامت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ دل کی کونسی شریان متاثر ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عموما یہ علامت خواتین میں زیادہ عام ہوتی ہے۔
جبڑے میں تکلیف، گردن میں درد، سینے میں بے چینی، پیٹ کے اوپری حصے میں تکلیف، کمر درد اور شدید تھکاوٹ جیسی ہارٹ اٹیک کی دیگر علامات بھی خواتین میں کافی عام نظر آتی ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق متلی کی علامت اکثر افراد بدہضمی یا کسی اور مرض کا حصہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، مگر اس کے ساتھ سینے میں تکلیف، پسینہ خارج ہونا، دل کی دھڑکن تیز ہو جانا یا سر چکرانے جیسی علامات کا سامنا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔البتہ اگر دیگر علامات نظر نہ آئیں تو پھر متلی سے زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار