اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عمران خان کی ان کے وکلا سے آن لائن ملاقات کرانے سے انکار کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عمران خان سے وکلا کی ملاقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ایس پی اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو بتایا کہ جیل رولز میں آن لائن ملاقات کی اجازت نہیں اس لیے ملاقات نہیں کرواسکتے، تھریٹ الرٹس کی وجہ سے 12 مارچ سے ملاقاتیں نہیں کرائی جارہی ہیں۔
اس پر عدالت نے کہا کہ میڈیا میں تھاکہ وزیراعلی پنجاب نیکوٹ لکھپت جیل میں آن لائن ملاقاتوں کا اعلان کیا، وزیراعلی نے توفخریہ کہاکہ پورے ایشیا کی پہلی جیل ہے جہاں یہ سہولت دے رہے ہیں، اگرجیل رولز میں اجازت نہیں توکوٹ لکھپت جیل میں غیرقانونی کام کیسے شروع ہوگیا؟ جیل اتھارٹیز اپنے جواب میں یہ کہہ رہی ہیں کہ وزیراعلی پنجاب کا اقدام غیرقانونی ہے؟ آپ کہہ رہے ہیں عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جاسکتا، ترمیم کی ضرورت ہے۔
عدالت کے ریمارکس پر اسٹیٹ کونسل نے استدعا کی کہ ہمیں مزید ہدایات لینے کیلئے کچھ وقت دے دیں، اس پر عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب دیں، ایڈووکیٹ جنرل آئندہ سماعت پر اپنی واضح پوزیشن لیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔
اتوار, جون 1
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر