اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے ساحل پر کشتی الٹنے کے بعد 70 سے زائد روہنگیا شہری ہلاک یا لاپتا ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خبر کے مطابق یو این ایچ سی آر نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ساتھ مشترکہ بیان میں کہا کہ ہلاکتوں کی تصدیق ہونے کی صورت میں یہ رواں سال اب تک کا سب سے بڑا جانی نقصان ہو گا۔یہ الرٹ بدھ کو اس وقت جاری کیا گیا جب انڈونیشین ماہی گیروں نے 6 تارکین وطن کو ریسکیو کیا، صوبہ آچے میں ماہی گیری کی ایک کمیونٹی نے بتایا کہ ریسکیو افراد تیز لہروں کی وجہ سے ڈوبنے والی کشتی کے عرشے پر کھڑے تھے۔
کئی برسوں سے روہنگیا شہری بدھ مت کی اکثریت والے ملک میانمار کو چھوڑ رہے ہیں جہاں انہیں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سمجھا جاتا ہے،انہیں شہریت دینے سے انکار کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔یو این ایچ سی آر کے اعداد و شکمار کے مطابق گزشتہ سال 2ہزار 300 سے زیادہ روہنگیا انڈونیشیا پہنچے جب کہ یہ تعداد گزشتہ چار برسوں میں آنے والے شہریوں کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے۔
جمعرات, دسمبر 26
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی