اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے حکومت نے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کام کرنا چاہیے۔ ادارہ جاتی مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ اس حوالے سے کمیشن انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر کمیشن بنانے کا فیصلہ ہوا ہے ۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بارے میں سب جاننا چاہتے ہیں ۔ ا سلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی گونج تھی جو نیشنل میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنا ۔ اسی تناظر میں چیف جسٹس نے کل فل کورٹ میٹنگ کی ۔ چیف جسٹس کی خواہش پر وزیر اعظم کی آج ملاقات ہوئی ۔ وزیر اعظم نے بھی صورتحال کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے خود جانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، جس میں اس اہم معاملے سمیت دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔
اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا عدلیہ کی آزادی کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا، اس معاملے کی چھان بین ہونی چاہئے۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ کل کابینہ کا اجلاس ہوگا، کابینہ کمیشن آف انکوائری کے تحت کمیشن اپوائنٹ کریں گے، کسی ریٹائرڈ نیک نام جج سے انکوائری کی درخواست کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کل کابینہ کے سامنے معاملہ رکھیں گے، کمیشن کے ٹی او آر مشاورت سے اٹارنی جنرل سے طے کریں گے، اصولی فیصلہ ہوا ہے کہ کمیشن بنایا جائے، سپریم کورٹ کے سینئرترین ریٹائرڈ جج کے ناموں پر غور کے بعد کمیشن بنایا جائے گا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیشن کا سربراہ کون ہوگا وقت سے پہلے نام نہیں لے سکتا، اگلے دو سے چار روز میں کمیشن کے سربراہ کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔
اس معاملے کو کل کابینہ کے سامنے بھی رکھا جائے گا اور پھر معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے گا، جس کے ٹی او آرز کابینہ کی مشاورت کے بعد طے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے بہت سے ججزز کے نام زیرغور ہیں۔ چیف جسٹس نے بھی تحقیقاتی کمیشن بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ کسی ریٹائرڈ جج سے درخواست کی جائے گی کہ اس معاملے کی تحقیقات کریں۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ تمام آئینی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کام کرنا چاہیے۔ ادارہ جاتی مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کل فل کورٹ میں کمیشن بنانے پر بھی بات ہوئی ۔ ایک طریقہ یہ تھا کہ اس معاملے کو 184/3کے تحت لیا جائے۔ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی نوعیت بہت سنجیدہ تھی۔ جوڈیشری آزادانہ کام کرتی ہے۔ چیف جسٹس اس ادارے کے آئینی سربراہ ہیں۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ججز کے خط لکھنے سے کوئی آئینی بحران پیدا نہیں ہوا۔ چیف جسٹس نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری ایکشن لیا۔ کیا ہی اچھا ہوتا یہ باتیں آج سے 13ماہ پہلے ہو جاتیں۔ جب اس طرح کے معاملات آئیں، مٹی ڈالنے کے بجائے شفاف طریقے سے منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جتنی قربانیاں افواج پاکستان نے دی ہیں، اس کی قدر کرنی چاہیے۔ ہمیشہ ان پرانگلی نہیں اٹھانی چاہیے۔ تمام اداروں کو ایک دوسرے کو عزت دینی چاہیے۔ وزیر اعظم کل سارے فیصلے کابینہ کے سامنے رکھیں گے ۔ وزیر اعظم خفیہ اداروں سے بھی پوچھیں گے اور ان پٹ بھی لیں گے۔
اتوار, جون 1
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر