اسرائیل بھر میں حکومت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ہفتے کی شب تل ابیب اور یروشلم میں اکتوبر سے اب تک کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موجودہ بحران کو حل کرنے اور غزہ میں موجود اسرائیلی مغویوں کی رہائی میں ناکامی پر عوام نے یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایاکہ ملک بھر میں اسی طرح کے حکومت مخالف مظاہرے ہوئے۔دوسری جانب تل ابیب میں بھی دو مقامات پر عوام نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور مغویوں کی رہائی میں ناکامی پر وزیر اعظم کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ سے حکومت اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے، نیتن یاہو کی سیاسی غلطیوں نے اسرائیل کو جنگ میں جھونک دیا۔اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو شرپسند قرار دیتے ہوئے انہیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا اور کم از کم 20 مظاہرین کو گرفتار کیا۔ خیال رہے کہ اسرائیل میں نتین یاہو حکومت کی برطرفی اور نئے الیکشن کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے جبکہ حکومت مخالف مظاہرین نے آئندہ ہفتے سے حکومت کے خلاف مظاہروں کے ایک اور سلسلے کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ, دسمبر 13
تازہ ترین
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری