10 سال بعد ایک مرتبہ پھر چیمپئینز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کی تیاری ہونے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2014 میں آخری بار ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارت میں ہوا تھا، جس میں چنئی سپر کنگز نے بنگلورو میں فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ اس ایڈیشن میں ہندوستان کی تین، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی 2،2 جبکہ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ایک ایک ٹیمیں شامل تھیں۔
چیمپئنز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کیلئے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز نے رابطے تیز کردیئے ہیں۔کرکٹ وکٹوریہ کے سی ای او نک کمنز کا کہنا ہے کہ تینوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے تاہم ٹورنامنٹ کیلئے ونڈو تلاش کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ میرے خیال میں چیمپیئنز لیگ کا(پہلے ایڈیشن) اپنے وقت سے پہلے تھا کیونکہ اسوقت منظر نامہ پختہ نہیں تھا تاہم یہ صحیح وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس کے علاوہ سیریز اور فرنچائز لیگ بھی ہیں جس کے باعث ہمیں مشکلات درپیش ہیں، چیمپئینز لیگ ٹی20 کیلئے کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کر رہے ہیں تاہم جے شاہ سے ملاقات کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔
نک کمنز نے کہا کہ ہم ابھی تک یہ نہیں جان سکے کہ کون سی لیگ بہترین ہے۔ آئی پی ایل، پی ایس ایل یا بگ بیش؟ ہم صرف ایک ہی طریقے سے جانچ سکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ میلبرن اسٹارز کی کراچی کنگز یا ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیلیں۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم