واشنگٹن: امریکا میں نوعمر آبادی میں خودکشی کی شرح 20 سالوں میں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نئے مطالعے نے ظاہر کیا ہے کہ دو دہائیوں کے دوران 10 سے 19 سال کی عمر کے 47,000 امریکیوں نے خودکشی کی اور ہر سال اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ لڑکیوں اور لڑکوں میں خودکشی کے واقعات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے اقلیتی صحت اور تفاوت کے پروفیسر کیمرون اورمسٹن نے بتایا کہ نوعمر آبادی میں خودکشی کا رجحان امریکا کے تمام خطوں میں ہی دیکھا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نسل، جنس اور طریقہِ خودکشی کے لحاظ سے بھی پریشان کن رجحانات سامنے آئے ہیں۔ مثال کے طور پر منشیات کی وجہ سے ہونے والی اموات میں نوعمر لڑکوں میں سالانہ 2.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ لڑکیوں میں 4.5 فیصد۔
دوسری طرف بندوق کے استعمال سے خودکشی کرنے والے لڑکوں میں سالانہ 5.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس میں بھی تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ جبکہ لڑکیوں میں بندوق کے ذریعے خودکشی میں سالانہ 7.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار