ورجینیا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چلتے وقت بھرپور توانائی کے ساتھ قدم اٹھانا ممکنہ طور پر رات کو بہتر نیند کا ایک اشارہ ہوسکتا ہے۔امریکا کی جورج میسن یونیورسٹی کے محققین نے نوجوانوں کے ایک گروہ میں موشن سینسر باندھ کر چلنے اور رات کی نیند کی درمیان تعلق پر تحقیق کی۔
مطالعے میں محققین کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جو کندھے جھکا کر اور بے ترتیب قدموں کے ساتھ (جیسے کہ وہ نشے میں ہوں) چلتے تھے ان کی نیند کے خراب ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔ ساتھ ہی یہ اشاریے ان افراد کے زخمی ہونے کے امکانات میں اضافے کا اشارہ بھی تھے۔
اس تحقیق میں محققین نے موشن سینسنگ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تعلق جاننے کی کوشش کی۔
جامعہ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ جول مارٹن کا کہنا تھا کہ زیادہ تر افراد نیند پر منفی اثرات رکھنے والے چلنے کے اس انداز کو بغیر کچھ سوچے سمجھے اپنائے ہوتے ہیں۔ جب کوئی فرد کم نیند لیتا ہے، تب ان کے چلنے کا انداز نشہ کرنے والوں جیسا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔نیند کے معیار اور چلنے کے انداز کے درمیان تعلق کے حوالے سے ماضی میں متعدد تحقیقیں کی جا چکی ہیں۔
2016 میں اسرائیل کی یونیورسٹی آف ہائیفا کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ وہ بوڑھے لوگ جن کی نیند کا معیار خراب ہوتے ہیں وہ سست اور بے ترتیب قدموں کے ساتھ چلتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے گرنے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
2020 میں امریکا کی لوئیزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ماہرینِ نفسیات کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ بوڑھے افراد جن کی نیند کا معیار بدتر تھا ان کے چلنے کا انداز بے ترتیب تھا۔
جول مارٹن کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق ان چند میں سے ایک ہے جن میں اس تعلق کو نوجوانوں میں تلاش کیا گیا ہے۔ ماضی میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز میں ماہرینِ نفسیات کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں طلبا کے چلنے کے انداز اور نیند کے معیار میں اس جیسا مگر زیادہ ڈرامائی تعلق پایا گیا تھا۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی