کراچی: بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی اخبار روزنامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 35 سالہ اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ میں شامل ہوں گے، اس سے قبل مختصر فارمیٹ میں انکی فارم اور اسٹرائیک ریٹ پر خدشات تھے۔ویرات کوہلی جاری انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے لئے اوپنر کے طور پر کھیل رہے ہیں اور انہوں نے 147 کے اسٹرائیک ریٹ سے سات میچوں میں ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 361 رنز بنائے ہیں۔
ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کا زیادہ تر حصہ نمبر 3 پر کھیلا ہے تاہم انکا بین الاقوامی کرکٹ میں بطور اوپنر شاندار ریکارڈ ہے جس میں انہوں نے نو میچوں میں 57 کی اوسط سے 400 رنز بنائے ہیں۔
ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں افغانستان کے خلاف 122 رنز بنائے تھے جو اس فارمیٹ میں کسی بھی بھارتی بلے باز کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور بھی ہے۔
میگا ایونٹ کے لیے بھارتی ٹیم میں سوریا کمار یادیو کو کوہلی کی نمبر 3 پوزیشن ملنے کا امکان ہے، رنکو سنگھ، شیوم دوبے، ریان پراگ اور شبمن گل کو بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے بھارت گروپ اے میں پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ ہے۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی