واشنگٹن / بیجنگ: امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن 23 اپریل کو 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ چین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔
امریکی وزیر خارجہ چین کے 4 روزہ دورے کے دوران چینی ہم منصب اور اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اور ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان تناو کا باعث بننے والے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں ممالک کی جانب سے اس دورے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے تاہم اس دورے کا ایجنڈا تاحال سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کی چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی کا عروج ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں آیا تھا جب امریکا نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ چھیڑ دی تھی اور پھر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیکسوں کی بھرمار کردی تھی۔
بعد ازاں تائیوان کی حمایت کرنے پر بھی چین، امریکا سے سخت ناراض ہوگیا تھا اور ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں تاہم جوبائیڈن انتظامیہ اس تلخی کو کم کرنے کے لیے کسی موقع کی تلاش میں تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ یہ موقع حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی اور امید ہے کہ دونوں ممالک اختلافی امور کو کسی حد تک دور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
اتوار, جون 1
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر