لاہور: پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 149 کے پولنگ اسٹیشن 127 پر پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ ایجنٹوں سے قبل از وقت ہی فارم 45 پر دستخط کروا لیے۔
سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر احتجاج کیا گیا۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ فارم پر پہلے سائن کیوں کرائے یہ دھاندلی ہے۔ احتجاج کرتے ہوئے کارکنان نے نعرے بازی کی اور مطالبے پر پریزائیڈنگ افسر نے بھی اعتراف کر لیا۔
پریزائیڈنگ افسر اقبال نے کہا کہ شام کو وقت کم ہوتا ہے اس لیے فارم پر دستخط وقت بچانے کے لیے کروائے۔ سنی اتحاد کونسل رہنما نے کہا کہ یہ پری پول رگنگ ہے لہذا پریزائیڈنگ افسر کو گرفتار کیا جائے۔
احتجاج کے بعد پریزائیڈنگ افسر نے دستخط شدہ فارم 45 پھاڑ دیے۔
الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسر کی جانب سے پولنگ ایجنٹس سے فارم 45 پر پیشگی دستخط کروائے جانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ اس معاملہ پر کمیشن مزید قانونی کارروائی عمل میں لا سکے۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔