نیویارک: ایک نئی شائع شدہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تقریبا 20 فیصد تازہ، منجمد (frozen) اور ڈبہ بند پھلوں اور سبزیوں میں کیڑے مار ادویات کی خطرناک سطح پائی جاتی ہے۔
غیرمنافع بخش ادارے کنزیومر رپورٹس کی تجزیے سے پتا چلا ہے کہ مقبول سبزیاں یا پھل جیسے اسٹرابیری، سبز پھلیاں، شملہ مرچ، بلیو بیری اور آلو وغیرہ میں کیڑے مار دوا کے اثرات زیادہ سطح میں موجود ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مصنفین کا نیوز ریلیز میں کہنا تھا کہ خاص طور پر سبز پھلیوں میں ایک ایسی کیڑے مار دوا استعمال کی جاتی ہے جسے 10 سالوں سے بھی زیادہ عرصے تک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتہائی آلودہ پھلوں میں زیادہ تر اسٹرابیری ہیں خاص طور پر منجمد کی گئی۔ سی این این کی بھی ایک رپورٹ محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق کی تصدیق کرتی ہے۔ سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹرابیری میں کیڑے مار دوا کے زیادہ تناسب کی وجہ یہ ہے کہ وہ زمین پر نیچے اگتی ہیں اور اس وجہ سے کیڑوں کے لئے زیادہ قابل رسائی ہیں۔
اسٹرابیری اکثر کیڑے مار ادویات سے آلودہ سبزیوں اور پھلوں میں سرفہرست دکھائی دیتی ہے۔
پیر, ستمبر 9
تازہ ترین
- اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید دو مشتبہ کیس رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، احسن اقبال
- وزیر داخلہ کا پی ٹی آئی جلسے کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا نوٹس
- اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ
- فورسز کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی متوقع
- بھارتی اور افغان باشندوں کی معاونت سے چلنے والا انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک پکڑا گیا
- بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بیٹی کی ماں بن گئیں
- پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی
- تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کیلئے اسٹیج سج گیا، کارکنوں کی آمد جاری
- بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت، اس سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا: اویس لغاری
- سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک